خبرنامہ بلوچستان

جسٹس طاہرہ صفدر نئی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر

جسٹس طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی 32ویں چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ، جسٹس طاہرہ صفدر کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائی گی،

سبکدوش چیف جسٹس جسٹس نور محمد مسکانزئی کی ریٹائرمنٹ پر بلوچستان ہائی کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا،فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش چیف جسٹس جسٹس نور محمد مسکانزئی نے کہا کہ معاشرے میں عدل و انصاف اور بینادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کا فرض ہے ۔ یقین ہےکہ آنے والے چیف جسٹس صاحبان عدالت کی انصاف اور عدل کی روایت کو کامیابی سے آگے بڑھائیں گی۔

فل کورٹ ریفرنس سے نئی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس طاہرہ صفدر ،جسٹس جمال مندوخیل، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان رؤف عطا، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل، بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر شاہ محمد جتوئی اور بلوچستان بار کونسل کے سینئر رکن راہب خان بلیدی نے بھی خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے بحیثیت جسٹس محمد نور مسکانزئی کے فیصلے کبھی فراموش نہیں کئے جائیں گے۔

جسٹس نور محمد مسکانزئی جون 1998 سے دسمبر 1998 تک اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان رہے بطور وکیل کیل اسپیشل پراسیکیوٹر کسٹم مکران ڈویژن زمہ داریاں نبھائیں ،مکران اسکاؤٹس اور پی ٹی سی ایل مکران کے لیگل ایڈوائزر بھی رہے ، نور محمد مسکانزئی نے 7 ستمبر 2009 کو ایڈیشنل جج بلوچستان ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالا، 11 مئی 2011 کو عدالت عالیہ کے مستقل جج بنے جبکہ 26 دسمبر 2014 کو چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھایا،وہ تین سال آٹھ ماہ اس عہدے پر فائز رہے بطور چیف جسٹس انہوں نے 90 آئینی پٹیشنز کی سماعت کی، جسٹس محمد نور مسکانزئی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ میں موجودہ ججز کی تعداد 9 رہ جائے گی ۔