خبرنامہ بلوچستان

جعفرآباد، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص زخمی

جعفرآباد:(اے پی پی)جعفرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کرکے فرارہوگئے،ہسپتال منتقل ،پولیس کے مطابق جمعرات کو جعفرآباد پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گوٹھ رضا محمد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نذیر احمد نامی شخص زخمی کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی زخمی شخص کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے مزید اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے ۔