خبرنامہ بلوچستان

جعفرآباد اورصحبت پور میں سانحہ زہری کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

جعفرآباد:(اے پی پی)صوبہ بھر کی طرح جعفرآباد اور صحبت پور میں بھی سانحہ زہری کی یاد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام جمالی ہاؤس ڈیرہ اللہ یار میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ر یلی بھی نکالی گئی۔ سانحہ زہری کے تیسری برسی کی نسبت سے جعفرآباد میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء مختلف شاہراؤں پر گشت کرتے ہوئے جمالی ہاؤس ڈیرہ اللہ یار پہنچے جہاں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ترجمان جمالی ہاؤس میر حسین بخش پتافی ،نصیرآباد میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین سردار زادہ خیر بخش خان، ضلعی وائس چیئرمین میر علی رضا خان، میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار کے وائس چیئرمین ایوب کھوسہ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ظفرعلی عمرانی بلدیاتی کونسلران و ممبران سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہداء کے ایثال ثواب اور ملک و قوم کے لیے اجتماعی دعا مانگی گئی اور غربا و مساکین کیلئے لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔