خبرنامہ بلوچستان

جعفرآباد: 10 کلو بارود بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا

جعفرآباد: (آئی این پی )جعفر آباد میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ قومی شاہراہ سے ملنے والا 10 کلو بارود بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر ممل موڑ کے قریب مشکوک تھیلے کے موجود ہونیکی اطلاع ملی جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ اس دوران قومی شاہراہ کی دونوں جانب ٹریفک معطل ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تھیلے سے 10 کلو بارودی مواد برآمد ہوا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔ 2 گھنٹے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کردی گئی۔