خبرنامہ بلوچستان

جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی کی ٹکر، 2 پولیس اہلکارزخمی

بدین (آئی این پی )بدین میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی کی ٹکرسے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس نے مجسٹریٹ کے بیٹا اور بھائی کوگرفتار کرلیا جبکہ مجسٹریٹ منیر خاصخیلی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد روڈ پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو سرکاری گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے سپاہی منیر مندرو اور رزاق ملاح زخمی ہوگئے جنھیں سول ہسپتال بدین منتقل کردیاگیا۔ ایس ایچ او ابراہیم جتوئی کاکہناہے کہ گاڑی جوڈیشل مجسٹریٹ منیر خاصخیلی کے زیر استعمال ہے۔ گاڑ ی سے شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مجسٹریٹ کے بیٹا اور بھائی کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹنڈو باگوکے رہائشی منیر خاصخیلی موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جائیگی۔