خبرنامہ بلوچستان

جیکب آباد دھماکا، دہشتگردوں کے 2 سہولت کار گرفتار

جیکب آباد: (اے پی پی)جیکب آباد میں 9 محرم کو ہونے والے خودکش حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرکےملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ سندھ نے تفتیشی ٹیم کے لئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے ایک مدرسے میں میٹنگ ہوئی، حملے کے ماسٹر مائنڈ مولوی ظہور احمد سمیت 8 دہشت گرد ملوث ہیں، 2 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔جیکب آباد میں ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے نیوزکانفرنس میں بتایا کہ 9 محرم کو لاشاری محلے میں جلوس پرخودکش حملہ کرنے والے شخص کی شناخت عبد اللہ عرف حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ، خودکش حملہ آورکو جیکب آباد میں ابراہیم بروہی اور عبدالباسط نے پناہ دی اور حملے کی جگہ پہنچایا۔ دونوں سہولت کاروں کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔