خبرنامہ بلوچستان

حب: لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے، متعدد مکانات کی چھتیں منہدم

حب: لسبیلہ

حب: لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے، متعدد مکانات کی چھتیں منہدم

حب:(ملت آن لائن) بلوچستان کے سرحدی ضلعے لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں گر گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث حادثات میں 1 بچی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان اکثر و بیشتر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ سنہ 2013 میں صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں 7.7 شدت کے زلزلے نے 800 سے زائد افراد کی جانیں لے لی تھیں۔

…………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے….ایف سی بلوچستان کی کارروائی، 10 مشتبہ دہشتگرد زیر حراست

راولپنڈی:(ملت آن لائن) آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشنز کیے جن کے دوران 10 مشتبہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ مراد جمالی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشنز کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ برآمد ہتھیاروں میں دھماکا خیز مواد،آئی ای ڈیز،ڈیٹونیٹرز، اینٹی پرسانل مائنز، دستی بم اور مختلف ہتھیاروں کے آلات بھی ملے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنز میں انٹیلی جنس اداروں نے بھی حصہ لیا۔