خبرنامہ بلوچستان

حساس اداروں کی کارروائی؛ کالعدم تنظیم کے3سہولت کارگرفتار

کوئٹہ: (اے پی پی) فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں کی زیارت کے علاقے سنجاوی میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 3سہولت کار گرفتار ،مزید تفتیش جاری،ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتہ کو فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں نے زیارت کے علاقے سنجاوی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3سہولت کاروں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے منتقل کردیا ،دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں فرنٹیئر کور بلوچستان اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 10مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ،گرفتار افرادسے مزید تفتیش جاری ہے ۔