خبرنامہ بلوچستان

حلقہ پی پی 11 پر منتخب رکن بلوچستان اسمبلی میر سکندر خان عمرانی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواستیں خارج

کوئٹہ ۔(ملت آن لائن) ا لیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی پی 11 پر منتخب رکن بلوچستان اسمبلی میر سکندر خان عمرانی کے خلاف انتخابی عذر داری کی دائر درخواستیں خارج کر دیں۔ استغاثہ کے مطابق میر سکندر خان عمرانی کے خلاف انتخابی عذر داری کی یہ درخواستیں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر صادق عمرانی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میر شوکت علی بنگلزئی کی جانب سے دائر کی گئی تھی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس میں فریقین کے وکاء پیش ہوئے اور اپنے دلائل دیئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سماعت کے بعد میر سکندر خان عمرانی کے خلاف دائر انتخابی عذر داری کی تمام درخواستیں خارج کر د