خبرنامہ بلوچستان

خضدار،کالعدم تنظیموں کے چار کمانڈروں سمیت 144فراری ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل

خضدار (آئی این پی) خضدار کے قریب جھالوان میں کالعدم تنظیموں کے چار کمانڈروں سمیت 144فراری ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ پیر کو کمشنر قلات اکبر حریفال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جھالوان میں 144فراری ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ فراریوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند ہے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں بلوچستان کی کالعدم تنظیموں کے چار کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ہتھیار ڈالنے پر فراریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں امن و امان کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ (ن غ)