خبرنامہ بلوچستان

خضدارمیں سڑک کنارے نصب بم دھماکا؛ میاں بیوی اور بچی جاں بحق

خضدار:(آئی این پی) تحصیل وڈھ میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خضدارمیں تحصیل وڈھ کے علاقے گرواہ میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں میاں ، بیوی اوربچی شامل ہے جب کہ ایک بچی زخمی ہوئی جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔