خبرنامہ بلوچستان

خضدار:چیک پوسٹ کے قریب 4 راکٹ فائر

خضدار: (آئی این پی )خضدار میں نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے چار راکٹ سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب گر ئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے پیشک میں سیکورٹی فورسز کی قائم چیک پوسٹ کے قریب 4 راکٹ آگرے ، راکٹ نامعلوم سمت سے فائرکئے گئے تھے۔ راکٹ گر نے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔مزید تحقیقات جاری ہے۔