خبرنامہ بلوچستان

خضدار: نامعلوم افرادکی فائرنگ، 2ا فراد قتل

خضدار:(اے پی پی)خضدار کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2ا فراد کو قتل کردیا،ملزمان فرار ۔ خضدار پولیس کے مطابق پیر کو خضدار کے علاقے گرلز ہائی سکول کٹھان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے فراز اور ظفر نامی شخص کو قتل کردیا ،ملزمان موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال خضدار منتقل کردیاجبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کوورثاء کے حوالے کردی ۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔