خبرنامہ بلوچستان

دہشتگرد ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان

سبی:(آئی این پی )وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری نے کہاہے کہ ریلوے ٹریک تباہ کرنے یا بے گناہ لوگوں کو مارنے سے دہشتگرد ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے 2006میں دہشتگرد حملے سے تباہ کیے گئے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کا افتتاح کیا۔ ریلوے ٹریک کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کیساتھ کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض ، تقریب میں آئی جی ایف سی جنرل شیرافگن ، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت ملکر آخری دہشتگرد کے خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے، دہشتگرد ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔