خبرنامہ بلوچستان

زیارت: انسداد پولیو مہم کا باقاعد آغاز ، مہم 23دسمبر تک جاری رہے گی

زیارت (ملت + آئی این پی) ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندو خیل ،ڈی ایچ او زیارت ارباب کامران کاسی،ڈی پی او زیارت محمد حنیف بلوچ،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر مرتضیٰ،تحصیلدار زیارت نور احمد کاکڑ،ڈاکٹر عرفان الدین ،ڈی ایس پی محمد ارشاداورڈاکٹر محمد دین دمڑنے زیارت میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ، پولیو مہم 23دسمبر تک جاری رہے گی پولیو مہم میں زیارت اور سنجاوی کے تمام یونین کونسلوں میں 24333 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے،اس سلسلے میں 110موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،فکسڈ سینٹر 40اور7ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے اس مووقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ا نسداداد پولیو مہم میں پولیو ورکر گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم بچوں کو قطرے پلائیں گے تما م والدین اور سرپرست پولیو ورکر سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ مستقبل کے معمار پولیو وائرس سے بچ سکیں ۔انہوں نے کہا پولیو کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا، صحت مندمعاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔بلوچستان میں پولیو وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے،یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، بلوچستان سے ہر حال میں پولیو کا خاتمہ کرنا ہوگا،پولیو سے پاک بلوچستان ہمارا وژن ہے ،اس کے خاتمے کے لیے پوری جانفشانی سے کام کرنا ہوگا،پولیو مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔ اس سلسلے میں عوام کا تعاون بھی ضروری ہے اور پولیو کے سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ،انہوں نے پولیو ٹیموں اور پولیو ورکرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتائی اور غفلت سے گریز کریں ۔