خبرنامہ بلوچستان

سانحہ تربت؛ مزید 2 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

سانحہ تربت؛ مزید 2 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی
سمبڑیال:(ملت آن لائن) سانحہ تربت میں جاں بحق مزید دو افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ تربت میں جاں بحق مزید 2 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ابوبکر علی رضا اور ماجد کا تعلق سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے سے ہے۔ دونوں میتیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ جمعے کے بعد ادا کی جائے گے۔واضح ہے کہ بدھ کو تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا۔ جاں بحق افراد میں سے 11 کی شناخت ہوگئی تھی جن کا تعلق پنجاب کے علاقوں منڈی بہاء الدین ،واہ کینٹ ،گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ سے تھا۔