خبرنامہ بلوچستان

سانحہ کوئٹہ، 18 ویں روز بھی وکلا کا عدالتی بائیکاٹ جاری

کوئٹہ: (آئی این پی) سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلاء کا 18 ویں روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے ۔ بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 8 اگست کے سانحہ سول ہسپتال کے باعث پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سانحہ پر 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم 18 ویں روز بھی صوبے بھر کی تمام ماتحت عدالتوں میں کسی قسم کے کیس کی سماعت نہیں ہو رہی ۔ عدالتوں کے بار رومز پرسیاہ جھنڈے آویزاں ہیں ۔ وکلاء رہنمائوں نے ساتھی وکلاء کی صحتیابی تک بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے باعث کیسز کی سماعت نہ ہونے پر دور دراز علاقوں سے آئے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔