خبرنامہ بلوچستان

سانحہ کوئٹہ؛ وکلاء کا 16 ویں روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

کوئٹہ: (اے پی پی) سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلاء نے 16 ویں روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 8 اگست کے سانحہ سول ہسپتال کے باعث پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بارایسویشن کی جانب سے سانحہ پر 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا ۔ تاہم 16 ویں روز بھی صوبے بھر کی تمام ماتحت عدالتوں میں کسی قسم کے کیس کی سماعت نہیں ہو رہی ۔ عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے آویزہ ہیں ۔ وکلاء رہنماوں نے ساتھی وکلاء کی صحتیابی تک بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے باعث کیسسز کی سماعت نہ ہونے پر دور دراز علاقوں سے آئے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔