خبرنامہ بلوچستان

سبی:بارودی سرنگ کے پھٹنے سے تین افراد زخمی

سبی(آئی این پی )بلوچستان کے شہر سبی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے تین مقامی افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے شہر کے مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے لوگوں کی آمد و رفت کو روک دیا ہے اور علاقے کو بارودی سرنگوں سے محفوظ بنانے کے عمل میں مصروف رہے۔