خبرنامہ بلوچستان

سبی: لہڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2افراد جاں بحق

سبی (آئی این پی )سبی کے علاقے لہڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سبی کے علاقے لہڑی میں موٹر سائیکل سوار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دونوں افراد مقامی رہائشی تھے جو اپنے گھر جا رہے تھے تاہم راستے میں بارودی سرنگ سے جا ٹکرائے۔ واقعے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا