خبرنامہ بلوچستان

سبی میں تیز طوفانی ہواؤں کے باعث ،ایک شخص جاں بحق،4زخمی

سبی(آئی این پی )سبی موسم کی خرابی وتیز طوفانی ہواؤں کے باعث تین روزہ تبلیغی اجتماع میں شریک حاجی شہر کا رہائیشی محمد عظیم ولد فیض محمدموقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ خیمے گر جانے سے چار افراد بھی زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر طبی امداد دیدی گئی جبکہ جان بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کاروائی کرنے کے بعد ورچاء کے حوالے کردیا گیا۔