خبرنامہ بلوچستان

سرکی روڈ پرنامعلوم چوروں کی فائرنگ سےدکاندارزخمی

سرکی روڈ پرنامعلوم چوروں کی فائرنگ سےدکاندارزخمی
کوئٹہ:(ملت آن لائن)کوئٹہ سرکی روڈ پر نامعلوم چوروں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی ہوگیا اورملزمان فرارہونے میں کامیاب رہے ۔پولیس کے مطابق جمعہ کوالصبح سرکی روڈ نامعلوم چوروں نے مذاحمت فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکاندار سید جمال الدین زخمی ہوگیا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی کوفوری طورپرسول ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امدادی جارہی ہے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے چوروں کی تلا ش شروع کردی ۔واقعہ کی دیگر تفصیلات کا ابھی علم نہیں ہو سکا۔