خبرنامہ بلوچستان

سریاب روڈ پردہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکارشہید

کوئٹہ: (اے پی پی) ایف سی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے سریاب روڈ کے علاقے لنک بادینی کے قریب ریلوے ٹریک پر پیدل گشت کرنے والے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا۔