خبرنامہ بلوچستان

سنجدی کان میں پھنسے کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ، نگران وزیراعلی

کوئٹہ۔ (ملت آن لائن) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا ہے کہ سنجدی کان میں پھنسے کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعلیٰ نے سنجدی کوئلہ کان حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور اافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ، کان میں پھنسے کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ،امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا ئے ،انہوں نے جاں بحق کانکنوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔