خبرنامہ بلوچستان

سیکورٹی فورسز نے زیرزمین نصب بارودی سرنگ ناکارہ بنادی

سبی( آئی این پی ) ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقہ پیرسوری دربار کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے زیرزمین نصب بارودی سونگ کوبرآمد کرتے ہوئے اس کو ناکارہ بنادیا مذکورہ بارودی مواد سے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اس منصوبہ کو ناکام بنادیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ نے شروع کردی ۔