خبرنامہ بلوچستان

سانحہ تربت میں ملوث بی ایل ایف کمانڈر مقابلے میں ہلاک

سانحہ تربت میں ملوث بی ایل ایف کمانڈر مقابلے میں ہلاک
اسلام آباد:(ملت آن لائن) تربت کے قریب ایف سی بلوچستان کی کارروائی میں سانحہ تربت میں ملوث کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات ملنے پر تربت کے قریب گاؤں ایلند عبدالرحمان میں آپریشن کیا۔ فورسز کے پہنچنے پر دہشت گرد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل ایف کمانڈر یونس توکلی مارا گیا۔ چھاپے کے مقام سے 25 کلومیٹر فاصلے سے 15 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سانحہ تربت اور فورسز کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھانے میں بھی ملوث تھا۔ یونس توکلی کا شمار بی ایل ایف کے 8 برے کمانڈروں میں ہوتا تھا اور وہ بلوچ نیشنل موؤمنٹ (بی این ایم) کے رکن رحمت اللہ شوہاز، اکرام حیاتک،حبیب اللہ اور عام شہری غلام جان اور صدام کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ واضح رہے کہ بدھ کو تربت میں 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔