خبرنامہ بلوچستان

سیکیورٹی فورسزکا سرچ آپریشن، 100 افغان باشندے گرفتار

کوئٹہ: (آئی این پی) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشرقی بائی پاس کے قریب بھوسہ منڈی کے علاقے میں مدرسہ عبداللہ بن زبیر میں سرچ آپریشن کرکے 100 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افغان باشندوں کے پاس کوئی سفری دستاویزت نہیں تھیں۔ گرفتار افغان باشندوں کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد مدرسے کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔