خبرنامہ بلوچستان

صادق سنجرانی کو 60 سے زائد ووٹ ملیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان پرامید

صادق سنجرانی کو 60 سے زائد ووٹ ملیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان پرامید

اسلام آباد: (ملت آن لائن) وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو کا کہنا ہے بلوچستان سے نامزد سینٹ چیئرمین امیدوار صادق سنجرانی کو 60 سے زائد ووٹ ملیں گے ، رات گئے تک اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔
دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، بلوچستان کے حقوق دلوانے کی دعویدار قوم پرست جماعتیں بھی بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت سے پہلے اسمبلی توڑنے اور سینٹ انتخابات نہ کرانے کے الزامات والوں کو منہ کی کھانی پڑی، پہلی مرتبہ بلوچستان کے فیصلے بلوچستان کے لوگوں نے کیے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کوئٹہ کے میئر کا فیصلہ بھی رائے ونڈ والوں کی مرضی سے ہوتا تھا، ہم نے اپنے فیصلے اب خود کیے ہیں۔