خبرنامہ بلوچستان

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے منعقد ہونے والے اجلاس کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ،ڈی آئی جی کوئٹہ

کوئٹہ۔(ملت آن لائن) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں پیر کو بلوچستان اسمبلی کے منعقد ہونے والے اجلاس کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے، اجلاس کے دوران ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے’’ ملت‘‘ کو بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پولیس کے علاوہ ایف سی سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی فرائض سر انجام دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر بھی شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔14اگست کی تقریبات کے لئے پولیس کے 5 ہزار جوان تعینات کئے جائیں گے اس کے علاوہ ایف سی اور دیگر سکیورٹی ادارے بھی فرائض سر انجام دیں گے۔