خبرنامہ بلوچستان

عبدالحق کا پیر امیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ہڑتالی کیمپ کا دورہ

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی قیادت میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حافظ نورعلی ،جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شیر خان خروٹی ودیگرنے وفدکی صورت میں کوئٹہ میں پیر امیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے لانگ مارچ ،ہڑتالی کیمپ جاکر اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف کے ذمہ داران نے جماعت اسلامی کے وفد کواپنے مطالبات، مسائل اور پریشانیوں سے آگا ہ کیا مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مظلوم پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج ،تشدد،ڈنڈوں کی بارش سے حالات خراب بھی سکتے ہیں حکومت ڈنڈے ،تشدد وطاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت وافہام تفہیم سے ملازمین کے جائز مسائل فوری حل کریں مظلوموں ،غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین کر حکمران طبقہ بھی سکھ کے چین نہیں سوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے صوبے میں مسائل کے حل کا دوسراطریقہ رائج ہوا ہے پہلے احتجاج ،تشدد ،لاٹھی چارج گرفتاری بعدمیں مذاکرات کرکے حالات کو ٹھنڈا کرکے صرف وعدے وبے عمل اعلانات کیے جاتے ہیں جو کہ ٹھیک نہیں جماعت اسلامی ان مظلوم ملازمین کیساتھ ہیں اور ہر فورم پر ان کے حقوق کے حصول کیلئے بھر پور آوازبلند کرتے رہیں گے ۔ملازمین سے پر پرامن احتجاج کا حق چھیننا زیادتی ہے اس ملک میں صرف وزراء وبیوروکریسی کی تنخواہ مراعات میں اضافہ خاموشی وپرامن طریقے سے ہوجاتاہے پریشان حال عوام کا کوئی پرسان حا ل نہیں ۔ہر سال کروڑوں روپے لپس ہوجاتے ہیں کرپشن عروج پر ہیں ملازمتوں کی بندر بھانٹ وخریدوفروخت بھی جاری ہیں مگراگر نہیں ہے تو مظلوم عوام اور ملازمین کیلئے حکومت کے پاس کچھ نہیں ۔میرٹ نہیں اہل اور پڑھے لکھے مگر سفارش ورشوت نہ ہونے کی وجہ سے ان کا کوئی سننے والانہیں۔حکومت پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے ملازمین کے جائز مطالبات فوری طور مان لیں اور ملازمین کا ہڑتال ختم کروادیں۔