خبرنامہ بلوچستان

رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی گرفتار

کوئٹہ(ملت آن لائن)رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کوگرفتارکرلیاگیا۔کوئٹہ میں20 جون کو عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی نے خالی سڑک پر پولیس اہل کار کو کچل دیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کی بجائے پرچہ نامعلوم افراد کے خلاف کاٹ دیا تھا۔

وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کہتے ہیں رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کوگرفتارکرلیاگیاہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

سرفرازبگٹی نے ٹریفک سارجنٹ کےاہلخانہ سےتعزیت کا اظہار بھی کیا۔