خبرنامہ بلوچستان

علاقے میں امن امان کو برقرار رکھنا لیویز فور س کی اولین ترجیح ہے ،اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی

کوئٹہ ۔(ملت آن لائن) اسسٹنٹ کمشنردالبندین کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی نے کہا کہ علاقے میں امن امان کو برقرار رکھنا لیویز فور س کی اولین ترجیح ہے لیویز فورس چیک پوسٹ گشت کو مزید سے مزید بہتر کرینگے لیویز اہلکار اپنی ڈیوٹی کی پابندی کریں غیر حاضر اہلکاروں کی تنخواہ روک دی جائے گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایک اجلا س میں خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن اومان کے متعلق کوئی کوتائی برداشت نہیں کیا جائے گا ضلع بھر میں امن اومان کو برقرار رکھا جائے اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی تیز کریں بہترین کاکرکردگی دکھانے والے لیویز اہلکاروں کو نقد کیش اور تعریفی اسناد سے نوازا جائیگاامن اومان کے متعلق اجلاس میں تمام رسالدار دفعدار و دیگر لیویز آفیسران نے شرکت کی۔ امن و امان کے صورتحال کا جائزہ لینے اور ضلع میں سیکورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہے چاغی لیویز ایک منظم فورس ہے انشاء اللہ امن وامان کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے۔