خبرنامہ بلوچستان

عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کی جائینگیں: شیخ جعفرخان

ژوب (آن لائن)عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروکارلائیں گے شعبہ صحت کو جتنی فنڈز درکار ہو فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو فعال کرنے اور اسمیں بہتری لانے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ اور ایم ایس ڈاکٹر اختر مندوخیل کی کارکردگی قابل داد ہے صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پرانا ادویات سٹور کو مسمار کرکے نیا دو منزلہ سٹور کے تعمیری کا م کا آغاز ہوگا خواتین مریضوں کی انتظار گاہ کیلئے جگہ میں توسیع کی جائے گی ہسپتال کو چوبیس گھنٹے بجلی کی سہولت کی فراہمی کیلئے سولر انرجی دینے کا اعلان کیا انہوں نے اسپیشل وارڈ،چلڈرن ،مردانہ و زنانہ وارڈ اور اپریشن تھیٹر کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تزئین و آرائش کیلئے 15لاکھ روپے فراہم کئے ہیں مزید جتنی فنڈز درکار ہو فراہم کریں گے انہوں نے لیڈی ڈاکٹرز گائنا کا لوجسٹ کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کے ساتھ ساتھ باہر کے بی ایچ یوز اور آر ایچ سی کو بھی فعال بنائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیرمین شیخ یعسف مندوخیل ،اے ڈی سی راز محمد کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر علی ا عجازاور ضلعی افسران موجود تھے ۔