خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئرکوربلوچستان اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد

کوئٹہ : (اے پی پی)فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن ،آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا،سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کو فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے کلی رجب میں سرچ آپریشن کرکے ایک مشتبہ شخص گرفتارکرکے 2عدد ٹی ٹی پستول ،29راؤنڈز ،ایک بارہ بور برآمد کرلیا،پولیس اور فرنٹیئر کور بلوچستان نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔