خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئرکوربلوچستان کی بروری میں کارروائی؛بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کوئٹہ:(اے پی پی)فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس کی کوئٹہ کے علاقے بروری میں مشترکہ کارروائی ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ،سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کو فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس نے بروری کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 عدد پستل 30بور،38راؤنڈز ،ایک عدد 25بور پسٹل میگزین کے ساتھ،1عدد 12بور شارٹ گن ٹیلی سکوف اور میگزین کے ساتھ،ایک عدد 223بور رائفل برآمد کرکے بروری تھانے منتقل کردیا،فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس نے علاقے میں مزید سرچ آپریشن شروع کردی ۔