خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئرکور بلوچستان اور پولیس مشترکہ سرچ آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کوئٹہ:(اے پی پی)فرنٹیئرکور بلوچستان اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے بروری میں مشترکہ سرچ آپریشن کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کو فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس کی بروری کے علاقے میٹھا خان اسٹریٹ میں سرچ آپریشن کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا،ایف سی نے برآمد شدہ اسلحہ سریاب پولیس کے حوالے کردیاتاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہ آسکی۔فرنٹیئرکور بلوچستان اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید سرچ آپریشن شروع کردی ہے ۔