خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئرکور بلوچستان کی کارروائی 4شرپسند ہلاک ،دو زخمی،5ٹھکانے تباہ ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد:ترجمان ایف سی

کوئٹہ۔(اے پی پی)فرنٹیئر کور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوہلو کے علاقے میں کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4شرپسند ہلاک ، دو زخمی جبکہ پانچ ٹھکانے تباہ کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوہلو کے علاقے کاہان کے مضافاتی علاقے میں کالعدم تنظیم کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کاروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں4شرپسند ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ شرپسندوں کے چار ٹھکانے مسمار اور تین آئی ای ڈی ایس ،دو ہینڈ گرینڈ ،دو رائفلز ،دو ایس ایم جی ،مواصلاتی حالات ،حساس دستاویزات اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کرلیے گئے ۔ہلاک شرپسند صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں ملوث تھے۔فرنٹیئر کور بلوچستان نے علاقے میں مزید سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔