خبرنامہ بلوچستان

فرنٹیئر کور بلوچستان کی دو مختلف کارروائیاں، دیسی ساختہ 4آئی ڈیز برآمد

کوئٹہ۔ (اے پی پی)فرنٹیئر کور بلوچستان نے سوئی کے علاقے میں کارروائی کر کے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے دیسی ساختہ 36کلو گرام کی تین آئی ڈیز بمعہ 6ڈیٹو نیٹر اور تین ریموٹ برآمد کرکے ناکارہ بنادئیے۔ دریں اثناء سوئی کے علاقے 238آر ڈی میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ 4آئی ڈیز بمعہ مائنز ،اینٹینا فیوز اور تار برآمد کرکے ان کو ناکارہ بنادیا گیا۔شرپسند نصب آئی ڈیز سے گیس پائپ لائن پر معمور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔