خبرنامہ بلوچستان

قلات: لیویزفورس کی کارروائی، لاکھوں کا گٹکا اورپان برآمد

قلات: (اے پی پی) قلات میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے اسمگل شدہ لاکھوں روپے کاگٹکا اور پان پرگ برآمد کرلیا،پیر کواسسٹنٹ کمشنر قلات سلطان بگٹی کا تحصیلدار قلات میر شوکت لہڑی کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قلات میں لیویز فورس نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کے قریب چھپائی گئی بیرون ملک سے اسمگل شدہ لاکھوں روپے کے 13کاٹن گٹکااور پان پرگ برآمد کرکے قبضے میں لے لی،اس سلسلے میں لیویز فورس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔