خبرنامہ بلوچستان

قلعہ سیف اللہ ؛ طالبہ خودکشی واقعہ، جوڈیشل کمیشن قائم

کوئٹہ:(آئی این پی)بلوچستان حکومت نے قلعہ سیف اللہ میں خود کشی کرنے والی انٹر میڈ یٹ کی طالبہ کے واقعہ کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی منظوری دیدی۔سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے مسلم باغ کی طالبہ کی خود کشی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے سمری ہائی کور ٹ کو بھجوا دی ہے چیف سیکرٹری کے دفتر سے سمری ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو بھجوا دی گئی ہے۔ ہائیکورٹ سمری پر ضروری کارروائی کے بعد کمیشن قائم کرینگے۔