خبرنامہ بلوچستان

قوم دہشتگردوں کیخلاف متحد ہے’ وزیر داخلہ بلوچستان

قوم دہشتگردوں کیخلاف متحد ہے’ وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ: (ملت آن لائن) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جس دہشت گردی کا ہمیں سامنا ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، معماران قوم اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے بلوچ نہیں، تربت میں قتل ہونے والے افراد کی تحقتقات کا سلسلہ پنجاب سے شروع ہو گیا ہے۔
سرفراز بگٹی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کی لڑائی سب نے ملکر لڑنی ہے، وہ بلوچ نہیں جو معصوم انسانوں کو قتل کرتے ہیں، ایسے عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔ وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ تربت میں قتل ہونے والے افراد کی تحقیقات کا سلسلہ پنجاب سے شروع ہو گیا ہے اگر پنجاب کے تحقیقاتی ادارے بلوچستان میں آکر تحقیقات کرنا چاہتے ہیں تو تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا جس دہشت گردی کا ہمیں سامنا ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، کلمے کی بیناد پر حاصل کئے گئے پاکستان کو دہشت گردوں نے اپنے منفی عزائم کے لیے استعمال کیا، دہشت گردوں کے اپنے بچے بیرون ممالک میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کے غریب بچوں سے تعلیم کا حق چھیننا چاہتے ہیں، شہداء کے لئے مراعات میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو توڑنے والوں کی خواہشات پوری نہیں پونے دیں گے، ہم حق پر ہیں، دہشت گردی کے خلاف جیت ہمارا مقدر ہو گی، دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کریں گے۔