خبرنامہ بلوچستان

لندن میں بیٹھ تقریرکرنے والے بلوچستان کے وارث نہیں،ثنا اللہ

خضدار:(اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کہتے ہیں لندن میں بیٹھ تقریر کرنے والے بلوچستان کے وارث نہیں،بندوق کی نوک پر لوگوں کا نظریہ تبدیل کرنے کا کلچر ختم ہوگیا ہے،’ براہمداغ بگٹی سے کہتا ہوں باہر بیٹھ کر سیاست کرنے کے بجائے پاکستان آکر سیاست کریں‘۔ خضدار میں زہری شہداءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثنا اللہ زہری نے باہر بیٹھے بلوچ رہنماوں کو ایک مرتبہ پھر قومی دھارے میں آنے کی دعوت دےدی، ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کسی کی میراث نہیں، دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ملک کے بچوں نے قربانیاں دے کر پاکستان کو مضبوط بنایا،بلوچ پاکستان کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ ثنا اللہ زہری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جو آزادی ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں،پاکستان دنیا کا سب سے خوبصورت اور پیارا ملک ہے۔