خبرنامہ بلوچستان

لورالائی: زہریلی گیس کے باعث تین کان کن جاں بحق

لورالائی:(آئی این پی )بلوچستا ن کے ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے تین کان کن جاں بحق ہوگئے۔ لورالائی کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں کان کن کوئلہ نکالنے میں مصروف تھے کہ اچانک کان سے زہریلی گیس کا اخراج شروع ہو گیاجس کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث تین کان کن جاںبحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر لیویز اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔جاںبحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ان کی شناخت راز محمد،زبور اور مرجان کے نام سے کی گئی ہے اور تینوں کا تعلق افغانستان سے تھا ،چیف مائینز انسپکٹر بلوچستان افتخار احمد نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کی فوری انکوائری اور کوئلہ کان کو سیل کرنے کا احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔