خبرنامہ بلوچستان

محكمہ پولیس بلوچستان میں اعلیٰ افسران كے تقرر و تبادلے

محكمہ پولیس بلوچستان میں اعلیٰ افسران كے تقرر و تبادلے

کوئٹہ(ملت آن لائن)آئی جی بلوچستان نے صوبائی محكمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیئے۔

آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب نے ایس پی پشین محمد سلیم لہڑی كو ایس ایس پی لورالائی، ایس پی سٹی كوئٹہ میر حسین لہڑی كو ایس ایس پی نصیر آباد اور ایس ایس پی نصیر آباد ظہور بابر آفریدی كا تبادلہ كركے انہیں سی پی او كوئٹہ رپورٹ كرنے كی ہدایت کی ہے جب کہ اس سلسلے میں حكم نامہ بھی جاری كردیا گیا ہے۔