خبرنامہ بلوچستان

محمودخان اچکزئی کےخلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی

کوئٹہ: (آئی این پی ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی،آئینی درخواست زیارت کے رہائشی اور پاکستان ورکرز پارٹی کے رہنما خدائے دوست کا کڑ، ملک اجمل خان کاکڑ اور میر قلم کاکڑ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ محمود خان اچکزئی نے ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کو افغانستان کا حصہ قرار دیکرمحب الوطن پاکستانیوں کی دل آزار ی کی ہے ،ان کایہ بیان غداری کے مترادف ہے اور ان ان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیں ،عدالت نے درخواست کی سماعت کیلئے یکم اگست کی تاریخ مقرر کردی ہے ۔