خبرنامہ بلوچستان

مستونگ:نامعلوم سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص قتل

کوئٹہ:(اے پی پی) مستونگ کھڈ کوچہ کے مقام پر نامعلوم مسلح سائیکل سواروں نے پرانی دشمنی کے بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق منگل کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے مقام پر پرانی دشمنی کی وجہ سے کریم بخش نامی شخص کو نا معلوم افراد نے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال مستونگ منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔