خبرنامہ بلوچستان

مسلم باغ :ثاقبہ خودکشی کیس ، بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے منظور

مسلم باغ:(آئی این پی)مسلم باغ کی طالبہ ثاقبہ کا خودکشی کے معاملہ پر انتظامیہ تو بے حسی کی تصویر بنی رہی مگر لواحقین کا بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنا رنگ لے آیا ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ۔ 12 فروری تعلیم کے لیے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دینے والی سترہ سالہ ثاقبہ کے لیے انصاف کا تقاضہ کرنے اور در در کے ٹھکریں کھانے والے لواحقین کی دعا رنگ لے آئی ۔ لواحقین کا مقدمہ درج نہ ہونے سمیت کالج انتظامیہ کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے دھرنا اور عدالت میں جمع کرائی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ۔ درخواست منظور کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ نے ہوم سیکرٹری ، آئی جی پولیس ، سیکرٹری تعلیم ، ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ اور ڈی پی اوکو نوٹسز جاری کئے اور انہیں عدالت میں طلب کر لیا ۔ کیس کی سماعت کل ہو گی ، درخواست کی منظوری کے بعد لواحقین نے دنیا نیوز کا شکریہ ادا کیا جو ہر پل لواحقین کر مسائل سامنے لاتا رہا اور اںتظامیہ کی غفلت کو بھی اجاگر کیا ۔ ثاقبہ کے والد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ اگر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دی گئی تو 29 فروری کو وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر دھرنا دیا جائے گا ۔