خبرنامہ بلوچستان

ملک دشمن عناصر کیلیے کوئی معافی نہیں، اپیکس کمیٹی بلوچستان

کوئٹہ:(اے پی پی) بلوچستان کی صوبائی اپیکس کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کیلیے کوئی معافی نہیں ہے،ایسے عناصر کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائیگا جبکہ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر آزادی حاصل نہیں کی جاسکتی،ایسے عناصر کوایک فیصد بلوچوں کی حمایت بھی حاصل بے گناہوں کو مار کر آزادی نہیں ملتی، وزیر اعلیٰ ؛ ملک دشمن عناصر کیلیے کوئی معافی نہیں، اپیکس کمیٹی بلوچستاننہیں ہے۔ اپیکس کمیٹی کا ساتواں اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کی زیرصدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہوا جس میںکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی،چیف سیکریٹری ،جنرل آفیسرزکمانڈنگ ، سیکریٹری داخلہ،آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، سیکریٹری داخلہ اکبر دورانی نے اس حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی رفتار کو مزید تیزکرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس ضمن میں ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں گذشتہ چند دنوں کے دوران دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ معلومات کے تبادلے کی بنیاد پر متعلقہ سیکیورٹی اداروں کیجانب سے دہشت گردوں اور انکے معاونت کاروں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں موثر اور مربوط طریقے سے جاری رکھی جائیں گی اور ملک دشمن عناصرکوکسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔اجلاس میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ اقتصادی راہداری ملک بالخصوص بلوچستان کے لیے معاشی لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔اس اہم منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی اور دہشت گردی کے ذریعے اقتصادی راہداری کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے اور بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ہرکوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے اپنی آئندہ نسلوں کو ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان دینا ہے، پرامن بلوچستان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بات نہایت اطمینان بخش ہے کہ سب ادارے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں‘ جس کی وجہ سے صوبے کی صورتحال میںنمایاں بہتری آئی ،ملک دشمن عناصر کو بلوچستان کے ایک فیصد لوگوں کی بھی حمایت حاصل نہیں اور نہ ہی بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے سے آزادی ملتی ہے، یہ مٹھی بھر لوگ ہیں، جو صوبے کو عدم استحکام سے دوچارکرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی سازشوں کو ہرگز کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے معاملات اطمینان بخش طریقے سے چل رہے ہیں،کوئٹہ کو جلد ملک کا صاف ترین شہر بنا دیا جائیگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام شہری اور سیکیورٹی فورسزکے اہلکار پر امن بلوچستان کے قیام کے لیے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ہم دل سے ان کی قدر کرتے ہیں اور انھیں سلام پیش کرتے ہیں، اجلاس میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ قبل ازیں چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ایپکس کمیٹی کا یہ ساتواں اجلاس ہے اس سے قبل منعقد ہونے والے 6 میں سے دو اجلاسوں کی صدارت وزیراعظم محمد نواز شریف نے کی ‘ اجلاس مسلسل 5گھنٹے سے زائد جاری رہا۔