خبرنامہ بلوچستان

موجودہ حکومت صوبےکی یکساں ترقی پریقین رکھتی ہے: غلام دستگیربادینی

کوئٹہ: (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیربادینی نے کہا ہے کہ عوامی خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔موجودہ حکومت صوبے کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے کے تمام چھوٹے بڑے اور دوردراز علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیاگیا ہے جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کو’’اے پی پی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میر غلام دستگیربادینی نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام علاقوں میں بنیادی ضروریات پانی ، بجلی، صحت اور تعلیم کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ صوبے کوخوبصورت بنانے کیلئے سب کواپناکرداراداکرناہوگا۔