خبرنامہ بلوچستان

موجودہ دور میں اتحاد اتفاق کی اشد ضرورت ہے: مولانا عصمت اللہ

ژوب:(اے پی پی) ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایثار اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر جدوجہد کرنے میں ہی بھلائی ہے اسلام کے خلاف عالم کفر متحد ہے سیکولر طبقہ اور ایجنٹ مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنے کے درپے ہیں ایک دوسرے کو سننے اور سمجھنے سے اختلافات کا خاتمہ ہوا ان خیالات کا اطہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے ژوب میں صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی محمد حسن شیرانی کی جانب سے انکے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولوی نوراللہ ضلعی امیر مولوی شمس الدین مولانا اللہ داد کاکڑ سابق ضلع ناظمین مولوی حبیب الرحمٰن مولانا انوار الدین حاجی محمد شفیق مندوخیل حاجی محمد خان کبزئی اور دیگر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹری مالیات حاجی محمد حسن شیرانی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج علماء کو ایک پلیت فارم پر دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے کہا کہ موجودہ دور میں اتحاد اتفاق کی اشد ضرورت ہے اگر اب بھی ہم متحد نہ ہوئے تو یہ ہماری نااہلی ہوگی تمام کفری قوتیں اختلافات اور مختلف پالیسیوں کے باوجود اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہے جب کفری قوتیں متحد ہو سکتی ہے تو مسلمان کیوں متحد نہیں ہوسکتے پوری دنیا میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دور تھا جب علماء کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے اللہ کے فضل و کرم سے ایک دوسرے کو سننے اور سمجھنے کے بعد اختلافات ختم ہو گئے ہیں جس کے باعث اسلام دشمن قوتیں بے چین اور پریشانی سے دوچار ہو گئے ہیں کفری قوتیں اور سیکولر طبقہ مسلمانوں کے درمیان مفادات کے نام پر اختلافات پیدا کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعتی زندگی میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ نظم و ضبط کا مظاہرہ بھی بہت ضروری ہے موجودہ دور مفادات کا ہے مگر ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر جماعت کیلئے کام کرنا ہوگا ۔